• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )سر کاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافےکا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا، فنانس ڈویژن نے وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کی جانب سے سر کاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کیلئے بھیجی گئی سمری پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نے اسٹیٹ آفس کی جانب سے کئے گئے مارکیٹ سروے کی بنیاد پر رینٹل سیلنگ میں اضافہ کی سمری فنا نس ڈویژن کو بھیجی تھی۔ فنا نس ڈویژن نے یہ سمری وزارت ہا ؤسنگ کو واپس بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ آفس کے سروے کا جائزہ لینے کیلئے تھرڈ پارٹی سروے کرایا جا ئے ۔ وزارت ہا ؤسنگ اب کسی نجی فرم یا سر کاری ادارے کے ذ ریعے تھرڈ پارٹی سروے کرائے گی۔ ا س طرح یہ معاملہ فی الحال کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔اسٹیٹ آفس کی جانب سے جو سروے کیا گیا ہے ا سکی روشنی میںگریڈ ایک سے دس تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100فی صد اضافے کی تجویز ہے۔ گریڈ گیارہ سے سولہ تک کے ملازمین کی سیلنگ میں 75فی صد اضافہ کی تجویز ہے۔ گریڈ سترہ سے بائیس تک کےافسروں کی سیلنگ میں50فی صد اضافہ تجویز کیا گیاہے۔

اہم خبریں سے مزید