• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی نجکاری، حکومت کے دوست ملکوں سے رابطے


اسلام آباد(این این آئی) پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائینگے، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سیکورٹی بولی تحریری طور پر نہیں ملی، اوورسیز پاکستانیوں کیناہنگ گروپ نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق ناہنگ گروپ نے 7نومبر کو میڈیامیں پی آئی اے کی125ارب کی زبانی پیشکش کی تاہم گروپ کی جانب سے 125ارب کی تحریری پیشکش تاحال نہ ملی۔
اہم خبریں سے مزید