• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ تحائف: ویلیو اسیسمنٹ کرانے کیلئے نجی تخمینہ کاروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ کے تحائف کی ویلیو اسیسمنٹ کرانے کیلئے نجی تخمینہ کاروں( appraisers) کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ ڈویژن نے رجسٹرڈ تخمینہ کاروں سے پیپرا کے جدید EPADS سسٹم کے ذ ریعے13دسمبر تک پیش کش طلب کرلیں ۔ کابینہ ڈویژن نے رجسٹرڈ (سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس )تخمینہ کاروں سے پیپرا کے جدید EPADS سسٹم کے ذ ریعے پیش کش طلب کر لیں۔جن اشیا ء کی قیمت یا ویلیو کا تخمینہ لگوایا جا ئے گا ان میں جیولری ( سونا ‘ چاندی ‘ ڈائمنڈ اور قیمتی پتھر ) ‘ تمام اقسام کی گھڑیاں اور کلاک ‘ قالین ‘ رگز‘ فوٹو گراف‘ ہینڈی کرافٹس ُڈیکوریشن پیس ‘الیکٹرانکس کے آلات اور اسلحہ وغیرہ شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید