ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ کے علاقہ مورگہ اور بحرین میں مزید 2بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ، اسی طرح ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ ڈاکٹر سید محمد محسود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پولیو کےخلاف جنگ میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردارا دا کر رہاہے۔