اسلام آ باد (رانا غلام قادر )پی ٹی آئی کی جانب سے آج 24نومبر کو اسلام آ باد میںاحتجاجی دھرنے کی کال کےپیش نظرسی ڈی اے کے کیپٹل اسپتال اسلام آباد میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سروس سمیت تمام اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ 24اور25نومبر کو ہائی الرٹ پر رہیں گے۔کیپیٹل ہسپتال کے ایمرجنسی اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ایمبولینس سروس کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فا ر ما سسٹکو ہدایت کی گئی ہے کہ زندگی بچانے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا ئے۔