• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر فورسز کا آپریشن، 3 خوارجی ہلاک

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے2مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے تین خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ خیبر ضلع کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد حق یار آفریدی عرف خیبرے اور گلا جان مارے گئے، دوسرے واقعے میں سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے استعمال ہونے سے روکے گی، پاکستان تسلسل کیساتھ افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا آیا ہے کہ وہ اپنی سرحد کی طرف سے موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے۔
اہم خبریں سے مزید