• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ جو عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرے گا اس کو گرفتار کر لیا جائے گا،نمائندہ جیو نیوز ایاز اکبر یوسفزئی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری صبح سے اپنے گھروں میں محصور ہیں،اس وقت پرویز خٹک کی بہن نفیسہ خٹک گرفتار ہوچکی ہیں اور تقریباً ہر تھانے سے سات سے آٹھ لوگ گرفتار ہوچکے ہیں ، میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوبیس نومبر کے احتجاج کو غیر قانونی قرار دینے کا حکم اور وفاقی حکومت کا دھرنا موخر کرنے کے رابطوں کے باوجود تحریک انصاف نے احتجاج کی کال واپس نہ لینے کااعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کچھ راستے کھلے ہوئے ہیں لیکن راستے کھلے ہوں یا بند ہوں کسی کو اجازت نہیں ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی میں اسلام آباد میں احتجاج کرے جو فیصلے کی خلاف ورزی کرے گا اس کو گرفتار کر لیا جائے گا اضافی نفری اور دیگر سول آرم فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ جلسہ ہو یا کوئی اور ایونٹ انتظامیہ سے اجازت لی جاتی ہے۔کُرم میں جو ہوا ہے کیا وزیراعلیٰ نے زحمت اٹھائی ہے کہ وہاں جا کر لاء اینڈ آرڈر سے متعلق میٹنگ بلاتے۔
اہم خبریں سے مزید