کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربم نے کہا ہے کہ صاف پانی تک رسائی صحت اور خوشحالی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے، امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی کے پبلک ڈپلومیسی سیکشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکہ پاک تعلقات کو مضبوط بنانے اور معاشی ترقی میں تعاون کا اعادہ کرنے کیلئے ا مریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربم نے 19سے 21نومبر تک شمالی سندھ کا دورہ مکمل کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے امریکہ کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔ تعلیم کو فروغ دینے، خواتین کو بااختیار بنانے، صحت کی دیکھ بھال اور میونسپل خدمات میں بہتری لانے جیسے اقدامات کے ذریعے قونصل جنرل نے صوبے میں امریکی ترقیاتی منصوبوں کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔خیرپور میرس میں، قونصل جنرل اربم نے حسین آباد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں جدید ترین STEAM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی) لیب کا افتتاح کیا۔