• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا تیز انٹرنیٹ کیلئے قومی فائبرآئزیشن پالیسی پر کام کا آغاز

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے تیز رفتار انٹرنیٹ کو فروغ دینے کیلئے قومی فائبر آئزیشن پالیسی پر کام کا آغاز کردیا ہے، پالیسی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار کی گئی ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے قومی فائبرآئزیشن پالیسی پر کام کا آغاز کردیا ہے، فائبرآئزیشن پالیسی شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرے گی۔اسی طرح فائبرآئزیشن پالیسی کا مقصد تیز رفتار انٹرنیٹ انفراسٹرکچر سے ملک کی ڈیجیٹل ڈیمانڈز پوری کرنا ہے، قومی فائبر آئزیشن سے براڈ بینڈ کوریج میں اضافہ ملے گا۔
اہم خبریں سے مزید