• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عالم دین نے مسلمانوں کیلئے غیر مسلم ممالک کی شہریت حرام قرار دیدی

کراچی(نیوز ڈیسک)معروف سعودی عالم دین عاصم الحکیم نے مسلمانوں کے لیے غیر مسلم ملک کی شہریت لینا حرام قرار دے دیا۔ مصر ی دارالافتاء نے کہا ہے کہ غیرمسلم ملک کی شہریت دین پر اثرانداز بھی نہ ہوتو جائز ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی شہری کی جانب سے عاصم الحکیم سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ پاکستان کو چھوڑ کر کینیڈین شہریت حاصل کرسکتے ہیں، جس کے جواب میں عاصم الحکیم کاکہنا تھا کہ پاکستان ایک مسلم ملک ہے, کسی مسلمان کے لیے مسلم ملک کی شہریت چھوڑنا اور کافر ملک سے وفاداری کا حلف اٹھانا حرام ہے۔شیخ عاصم الحکیم نے لکھا کہ اگر کوئی مسلمان کسی مسلم ملک کا باشندہ ہے تو اُس کے لیے غیر مسلم ملک کی شہریت اختیار کرنا کسی بھی اعتبار سے درست نہیں۔اس فتوے نےسوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ، بہت سے مسلم صارفین نے سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا ہے کہ عرب ممالک میں جو مسلم افراد برسوں بلکہ دہائیوں تک محنت کرتے ہیں اُنہیں شہریت نہیں دی جاتی۔ ایسے میں پس ماندہ مسلم ممالک کے مسلم باشندوں کے لیے کہیں اور آباد ہونے کے حوالے سے کیا آپشن رہ جاتاہے؟۔ شیخ عاصم الحکیم یوٹیوب کے ذریعے ہونے والی کمائی کو بھی حرام قرار دے چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید