• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین رسالت کے ملزم کو قتل کرنیوالے فیصل خالد کو عمر قید و جرمانہ کی سزا

پشاور (نیوز رپورٹر )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تو ہین رسالت کے ملزم کو عدالت کے اندر قتل کرنے کے مقدمے نامزد فیصل خالد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنادی جبکہ مقدمے نامزد دو دیگر ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا ،مقدمے نامزد دو دیگر ملزمان جرم ثابت نہ ہونے پر بری ۔ مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم فیصل خالد نے توہین رسالت کے مقدمے میں نامزد ملزم طاہر احمد نسیم کو پیشی کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت اللہ کی عدالت کے اندر قتل کیا تھا پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا ، استغاثہ کے مطابق دو دیگر ملزمان طفیل ضیاء اور سمیع اللہ نے فیصل خالد کے لئے سہولت کاری کی تھی ۔ واقعہ 29 جولائی 2020 کو پشاور سیشن کورٹ میں پیش آیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید