کراچی(اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ پر مزید6کینال کی تعمیر کے فیصلے کیخلاف ہفتے کو مقامی ہوٹل میں جے یو آئی کےصوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی صدارت میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم ،جماعت اسلامی، قومی عوامی تحریک،جئے سندھ قومی محاذ، مرکزی مسلم لیگ، ایم کیو ایم حقیقی، اے این پی اور جے یو پی کے رہنماؤں نے شرکت کی، اے پی سی میں ارسا ایکٹ میں ترمیم اور دریائے سندھ پر نئے کینالوں کی تعمیرکے منصوبہ کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا، اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرونے کہاکہ ہماری جماعت دریائے سندھ پر مزید کینال کی تعمیرمخالفت کرے گی،ہم نے سیاسی معاملات کو پس پشت ڈال کر صوبے کے حقوق کی آواز اٹھائی ہے ،سندھ کے عوام ،ان کی زمینوں اور روزگار کے مسئلے پر سب کو متفق ہونا چاہیے، کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو، مسلم لیگ ن کے بشیر میمن ، ایم کیوایم کے عبد الحسیب ، سید حفیظ الدین، نجم مرزا ،عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری ، جماعت اسلامی کے حافظ نصراللہ چنا، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں صوبائی وزیر آب پاشی جام خان شورو ، وقار مہدی ، عاجز دھامراہ مرکزی مسلم لیگ کے فیصل ندیم ، جےیوپی کے مفتی محمد غوث صابری ، مرکزی جمعیت اہل حدیث مولانا یوسف قصوری ، قومی عوامی تحریک کے مظہر راہوجو اوردیگر رہنما وں نےبھی شرکت کی ۔