لاہور(خبرنگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے جادو ٹونے سے پاک سعودیہ تعلقات میں دراڑ نہیں ڈالی جاسکتی ۔ مرکزی دفتر راوی روڈ میں تقریب سے خطاب کرتےہوئےانہوں نےکہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا نہ ٹوٹنے والا عوامی رشتہ ہے ۔تحریک انصاف کے دور حکومت میں اس میں رخنہ ڈالنے کا آغاز شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب سے متعلق ایک متنازعہ بیان سے ہوا ۔ بعدازاں شیر افضل مروت نے بھی سعودی عرب کے خلاف بیان دیا۔ اب بشری بی بی نے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔یہ ایک مائنڈ سیٹ ہے ، جس کا اظہار تحریک انصاف کی قیادت مسلسل کررہی ہے ۔