کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ ایڈہاک اور کنٹریکٹ کے انٹرویوز کے دوران ڈاکٹرز کی بے توقیری اور تذلیل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، صبح آٹھ سے گیارہ بجے تک او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر صبور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وائی ڈی اے بلوچستان مطالبہ کرتی ہیں کہ ان خالی آسامیوں پر مستقل بھرتیاں عمل میں لائی جائے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے آج سے روز انہ صبح آٹھ سے گیارہ بجے تک او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے اور تمام آرگنائزنگ کمیٹیوں اور ضلعوں آرگنائزنگ کمیٹیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ او پی ڈی کا ٹوکن سٹرائیک اپنے ہسپتال اور ضلعے میں یقینی بنائیں۔ گزشتہ روز ایڈاک اور کنٹریکٹ اسامیوں پر ہونے والے انٹرویو کے دوران مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ ڈاکٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا اور ڈاکٹرز کو بغیر انٹرویو کے گھر بھیج دیا گیا وائی ڈی اے بلوچستان ایسے اقدامات کو ڈاکٹرز کی تذلیل سمجھتی ہے جس کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ترجمان نے کہا کہ مستقل خالی اسامیوں پر عارضی بنیادوں پر بھرتیاں کرنے کے بجائے ان اسامیوں پر مستقل بھرتیاں عمل میں لانے کے لیے جلد از جلد یہ تمام خالی اسامیاں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو بیچ کر ان دیرینہ مسائل کا مستقل حل نکالا جائے ۔ ترجمان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے پیر سے صبح اٹھ سے 11 بجے تک او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال کریگی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے تمام ارگنائزنگ باڈیز اور تمام ضلعوں کے اورگنائزنگ کمیٹیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس احتجاج کو یقینی بنائیں. تمام مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔