• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حسنی عیدوزئی یکجہتی کمیٹی کا اجلاس ،آپس کی رنجشیں ختم ،سب شیر و شکر ہوگئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)محمدحسنی عیدوزئی یکجہتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روزمحمد حسنی ہاؤس کلی اسماعیل میں منعقدہوا۔اجلاس میں عیدوزئی محمدحسنی کے بزرگوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر عیدو زئی یکجہتی کمیٹی اور اجلاس میں شریک بزرگوں کی کوششوں سے30 سال سے جاری آپس کی رنجشوں کو ختم کرتے ہوئے سب ایک دوسرے کے ساتھ شیر و شکرہوگئے ۔ اس موقع پر حاجی زوہیب محمدحسنی ،حاجی خدائے رحیم محمد حسنی ،حبیب خان محمد حسنی ،نور احمد محمد حسنی ،ممتاز علی محمد حسنی ،ریاض علی محمد حسنی ،محمد یاسر محمد حسنی ،ملک عباس محمد حسنی ،ملک ظہوراحمد محمد حسنی ،عبدالمنان محمد حسنی محب اللہ محمد حسنی،لیاقت علی محمد حسنی ،محمد عمران محمد حسنی ،محمد صادق محمد حسنی اور حاجی محمد افضل محمد حسنی نے خطاب کیا۔جبکہ کلی اسماعیل کے سید گھرانے سے تعلق رکھنے والے شخصیت سید عنان شاہ کو بھی خصوصی مدعو کیاگیا تھا۔ انہوں نے آپس کی رنجشوں کو ختم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔مقررین نے کہاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی کے لئے استعمال کریں تاکہ امن اور سکون کی فضاء قائم ہوسکے ، باہمی جھگڑے ترقی اور نوجوانوں کی مثبت سوچ کو جمود کا شکار بنادیتے ہیں ،تمام تنازعات کو بلوچستان کی خوبصورت قبائلی روایات پر عمل کرکے ختم کیا جاسکتا ہے ۔مقررین نے تقریب کے منتظمین حاجی زوہیب محمد حسنی و دیگر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ملک و قوم کی خدمت کیلئے تیار ہیں ، مقررین نے کہا کہ اجتماع کا مقصد طائفہ کے افراد کو آپس میں جوڑنا اور نفرتوں کا خاتمہ کرنا اور نوجوان نسل اپنی تعلیم پر توجہ دے کر قوم اور قبیلہ کا نام روشن کرئے ، نوجوان منشیات سے دور رہیں اور کھیلوں کی سرگرموں میں بھرپور حصہ لیں ۔ اس موقع پر عیدوزئی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ۔

کوئٹہ سے مزید