کوئٹہ(آن لائن) نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کے آپسر میں واقع فارم ہاؤس سے بارودی سرنگ برآمد ہونے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ڈاکٹر عبد المالک نے ہمیشہ صوبے میں امن، ترقی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے کام کیا ہے۔ ان پر اس طرح کے حملہ کی کوشش صوبے کے سیاسی استحکام کے لئے نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ ہمارے لئے ریڈ لائن ہیں، اس طرح کی برادر کشی میں ملوث عناصر بلوچستان اور نہ بلوچ قوم کے خیرخواہ ہیں، ایسی حرکتوں سے مرعوب ہوکر پارٹی کو زیر دست نہیں لایا جاسکتا ۔متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرائی جائیںاور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔