• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں بڑے ہتھیاروں کا استعمال حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے،سنی علما کونسل

کوئٹہ(آن لائن) سنی علما کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبد الرحیم ساجد ، ترجمان سنی علما کونسل کوئٹہ مفتی محمد ایوب انصاری ، نائب صدر مولانا مقبول الرحمن شاہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا فضل احمد صدیقی ، محمد آصف مینگل ،قاری نزیر احمد فاروقی ،قاری سلیم فاروقی ،شکیل احمد گجر ، میر عبدالمالک رند و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پارہ چنار،کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ جنگ کے دوران غیر ملکی ساختہ بڑے ہتھیاروں کا استعمال حکومت اور سلامتی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ ممکن ہے اس قتل و غارت گری میں بھی غیر ملکی دہشت گرد براہِ راست ملوث ہوں ،بگن سے بزرگوں ، بچوں اور خواتین سمیت نہتے لوگوں کو ذبح کرنے ، زندہ جلانے اور بستیاں نذرِ آتش کرنے کی روح فرسا خبریں مل رہی ہیں ۔ اس سے قبل کہ فرقہ وارانہ جنگ کی یہ آگ کراچی سے گلگت تک پھیل جائے ، سلامتی ادارے حرکت میں آئیں ، فوجی آپریشن کر کے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے اور عام لوگوں سے اسلحہ جمع کیا جائے۔

کوئٹہ سے مزید