• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصور خان کاکڑ کی بازیابی یقینی بنائی جائے، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری فریدخان اچکزئی سمیت کابینہ کے تمام ممبران نےطالب علم مصور خان کاکڑکے اغوا پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کے وسط میں دن دہاڑے ایک معصوم طالب علم مصور خان کاکڑ کو اغوا ہوئے نو دن گزرگئے لیکن بدقسمتی سے اس کی بازیابی ابھی تک ممکن نہیں ھوسکی۔ باوجود اس کے کہ تمام سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی اور یہاں تک کہ سکول کے بچوں نے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا ہے اور شٹر ٹاون ہڑتال کے ساتھ ساتھ زبردست جلوس اور مظاہروں کا اہتمام کیا۔ بیان میں واضح کیا کہ ایسے واقعات سے بچوں سمیت معاشرے میں خوف و ہراس پھیلتا ہے اور شہر جنگل کا قانون کا منظر پیش کرتا ہے۔ بیان میں حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مصور خان کاکڑ کی بازیابی یقینی بنایا جائے اور کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں امن قائم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھایا جائے۔

کوئٹہ سے مزید