• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا موبائل رجسٹریشن وین تعینات کرے،سی ای او ہیلتھ کارڈ پروگرام

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹرسمیع اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ نادرا کو صوبے کے دور دراز علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وین تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شناختی کارڈ ، نکاح نامہ اور بی فارم کے اجراء میں آسانی ہو،جن مریضوں کو ٹیومر کے علاج کی ضرورت ہوتی ہے انہیں سینار اور بی ایم سی ہسپتال میں سہولت فراہم کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں نادرا اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے افسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں متعدد فیصلے کئے گئے جس میں کراچی میں ایک کواٹرنری کیئر ہسپتال کو پینل میں شامل کیا جائے گا تاکہ ان مریضوں کے لیے جن کا علاج بلوچستان کے اندر ممکن نہیں ہے ان کے لیے سپر اسپیشلائزڈ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی جائے گی،پینل ہسپتالوں میں استقبالیہ ڈیسکوں پر تعینات ہیلتھ فیسیلٹی آفیسرز (HFOs) مخصوص یونیفارم پہنیں گے اور ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو خصوصی دیکھ بھال اور مدد فراہم کریں گے،صحت کی سہولیات ہر استقبالیہ ڈیسک نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں گی اس بات کو یقینی بنایا جاے گا کہ وہ آسانی سے دکھائی دینے اور قابل رسائی ہیں، بی ایچ سی پی کے بارے میں عوامی آگاہی کی مہم جلد از جلد تیار کرکے اور مقامی زبانوں میں پھیلائی جائے گی تاکہ ہیلتھ کارڈ کی سہولیات تک ہر ایک کی رسائی کو ممکن بنایا جا سکے۔ ڈاکٹرسمیع اللہ کاکڑ نے کہا کہ نادرا کو صوبے کے دور دراز علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وین تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شناختی کارڈ ، نکاح نامہ، اور بی فارم کے اجراء میں آسانی ہو۔ جن مریضوں کو ٹیومر کے علاج کی ضرورت ہوتی ہے انہیں سینار اور بی ایم سی دونوں ہسپتالوں میں سہولت فراہم کی جائے گی ہسپتالوں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ اندرونی مریضوں کے لیے ادویات فراہم کرنے کے لیے فرموں کی فہرست سازی کو تیز کریں۔

کوئٹہ سے مزید