اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) بیلا روس کا 68 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچ گیاجبکہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکوآج پاکستان پہنچیں گے ‘وفد میں بیلا روس کے وزیر خارجہ‘وزیر توانائی‘وزیر صنعت‘ وزیر انصاف‘وزیر مواصلات‘ وزیر قدرتی وسائل‘وزیر ہنگامی حالات اور چیئرمین ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل ہیں‘وفد میں بیلاروس کی43بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیلاروس کے وزیرخارجہ میکسم ریجنکوف اور وزیر توانائی سے ملاقات کی۔