کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج کی کال سے روزانہ190ارب کا نقصان ہوتا ہے، احتجاج کی وجہ سے ٹیکس وصولی میں کمی ہوتی ہے کاروبار میں رکاوٹ سے برآمدات متاثر ہوتی ہےوزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی جیو نیوز سے گفتگو کہا احتجاج کے باعث امن برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی پر اضافی اخراجات آتے ہیں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں نقصانات اس کے علاوہ ہیں ۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام کی بندش سے سماجی طو رپر منفی اثر پڑتا ہے احتجاج کے باعث صوبوں کو زرعی شعبے کے حوالے سے روزانہ نقصان 26 ارب روپے کا ہوتا ہے ۔