کرم(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر چند روز قبل ہونے والے حملے کے4شدید زخمی مختلف اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔ سانحہ کرم میں جاں بحق افراد کی تعداد 49 تک جاپہنچی جبکہ قبائل کے درمیان جاری تازہ جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 4 روز کے دوران بے امنی کے حالیہ واقعات میں اب تک 85 افراد جاں بحق ہو چکے، ان میں 49 مسافر بھی شامل ہیں جنہیں پشاور پاراچنار روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔