• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرینکا گاندھی اپنی سیاسی زندگی کا پہلا انتخاب بھاری اکثریت سے جیت گئیں

اسلام آباد (فاروق اقدس) بہن نے چار لاکھ ووٹوں کی برتری سے بھائی کا ریکارڈ توڑ دیا، بھارت کے پانچویں انجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی پرینکا گاندھی اپنی سیاسی زندگی کا پہلا انتخاب بھاری اکثریت سے جیتنے کے بعد جس میں انہوں نے چار لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی برتری حاصل کی پارلیمنٹ میں پہنچ گئی ہیں۔ اس طرح پرینکا گاندھی کی جیت کے بعد یہ پہلا موقعہ ہوگا جب گاندھی خاندان کے تمام افراد پارلیمنٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ اب تک صرف سونیا گاندھی اور راہول گاندھی ہی پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کر رہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید