لندن( نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی منگل کو چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی بورڈ میٹنگ شیڈول نہیں ہے آئی سی سی ذرائع نے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی ژ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، ہائبرڈ ماڈل اور بھارتی انکار کے معاملات پر کوئی میٹنگ اب تک طے نہیں ہے۔بھارتی میڈیا نے کچھ روز قبل 26نومبر کو آئی سی سی کی ہنگامی بورڈ میٹنگ کی خبر نشر کی تھی کہ میٹنگ میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے، اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔