لاگوس( نیوز ڈیسک)آئی سی سی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائر میں نائیجریا نے آئیوری کوسٹ کو 264رنز سے بڑی شکست دے دی۔سب ریجنل افریقہ کوالیفائر کا پانچواں میچ گروپ سی کی ٹیموں نائیجریا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان نائیجرین شہر لاگوس میں کھیلا گیا جہاں نائیجریا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔تاہم لاگوس میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم نے سب سےکم اسکور کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔نائیجریا کے خلاف آئیوری کوسٹ کی ٹیم صرف 7 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اور آئیوری کوسٹ کے 7بیٹرز ایک بھی رن نہ بنا سکے۔نائیجریا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 271رنز بنائے تھے جس میں سلیم 112رنز بناکر نمایاں رہے، جواب میں آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم آٹھویں اوور میں محض 7 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔واضح رہے کہ آئیوری کوسٹ مغربی افریقہ کا ایک ملک ہے۔