• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریڈ یونینز اور سرحد چیمبر نے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے اتحاد کر لیا

پشاور ( لیڈی رپورٹر )سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر شہریار خان اور ان کی کابینہ کی کاوشوں سے ہنڈا جنریٹر سے لیکر سپریم ٹیلر اور ارباب روڈ یونین نے ٹریڈرز ایسوسی ایشن صدر روڈ پشاورکینٹ کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے مفاد میں اتحاد کرلیا ہے۔ اتحاد کا بنیادی مقصد صدرروڈ کینٹ کے تاجروں کو درپیش مسائل کو ایک متحد پلیٹ فارم کے تحت موثر انداز میں حل کرنا ہے۔ ان مسائل میں بجلی نکاسی آب پارکنگ اور شام 5بجے کے بعد رکشوں کو بازار میں داخلے کی اجازت دینا سرفہرست ہیں۔ ایسوسی ایشن اور یونینز کے عہدیداروں نے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اتحاد و یگانگت اور بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود و ترقی کیلئے شہریار خان اور ان کی کابینہ کا بھرپور تعاون اور ساتھ دینے کا بھی عزم کا اظہار کیا۔
پشاور سے مزید