پشاور(جنگ نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو بٹھانے پر مزید 240 ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے شہر کے مختلف سیکٹرز میں گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو بٹھانے کی پاداش میں ڈرائیوران پر جرمانے عائد کئے۔ ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کو گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں خاص کر طلباء کو بٹھانے کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری بھی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔