• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی

پشاور(وقائع نگار) پخہ غلام میں بجلی کی ناروا لو ڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے 12 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے جبکہ 90 فیصد ریکوری ہونے کے باوجودبار 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر امر ہے ان خیالات کا اظہار عمائدین علاقہ نے ایک بیان میں کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ چند بجلی چوروں کی سزا پورے گاؤں کو لوڈ شیڈنگ کی صورت میں دی جا رہی ہے جبکہ بجلی چوروں کے خلاف مہم مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عمائدین علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر لائن لاسز ہی پورے کرنے ہیں تو بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے مگر افسوس کہ پیسکو کا عملہ بجلی چوروں کے خلا ف کارروائی میں ناکام رہا ہے عمائدین علاقہ نے پیسکو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پخہ غلام میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور 12 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے عمائدین علاقہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر پخہ غلام میں 12 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو پیسکو کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری متعلقہ عملے پر عائد ہوگی
پشاور سے مزید