• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی ایبٹ آباد کا عوامی مسائل کے حل کےلئے پالیسی کا آغاز

پشاور(جنگ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر گُڈ گورننس اور عوامی خدمت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) ثناء اللہ خان نے عوامی مسائل کے حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی کا آغاز کر دیا ہے۔اس پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر روزانہ کی بنیاد پر شہریوں سے ملاقات کرتے ہیں، ان کے مسائل سنتے ہیں اور فوری اقدامات کی ہدایات دیتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد حکومتی اداروں اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر کو عوام کے لیے کھول دیا ہے جہاں کسی بھی شہری کو براہ راست اپنے مسائل پیش کرنے کی آزادی دی گئی ہے۔
پشاور سے مزید