• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 دسمبر کو افراد باہم معذوری کا عالمی دن منانے کا فیصلہ

پشاور(وقائع نگار)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی تین دسمبر کو افراد باہم معذوری کا عالمی دن شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں پیراپلیجک سنٹر پشاور کے زیراہتمام منگل 3 دسمبر کو افراد باہم معذوری کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب ہوگی اس میں افراد باہم معذوری کے رنگارنگ پروگرام شامل ہیں جن میں دلچسپ خاکے، مشاعرہ اور انڈور کھیل شامل ہیں جبکہ ادارے کے سبزہ زار میں مختلف تعلیمی و طبی اداروں کے خدمات پر مبنی سٹالز کے علاؤہ کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے درایں اثناء سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس کی زیر صدارت اجلاس میں پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تقریب میں پشاور کے مختلف جامعات اور کالجز کے علاؤہ طبی اداروں کے طلباء و طالبات اور سربراہان کو مدعو کیا جائے گا جبکہ وزیراعلی اور مشیر صحت کو بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی جائے گی تقریب میں تعلیمی و طبی اداروں کے سٹالز کیلئے چار کیٹیگریز مقرر کی گئیں جبکہ پروگرام کے بہترین انتظامات کیلئے پانچ کمیٹیاں بھی بنائی۔ گئیں اور حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے منتظمین کو ایوارڈز دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا
پشاور سے مزید