• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کرم میں کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،تحریک جوانان پاکستان

پشاور(وقائع نگار) تحریک جوانان پاکستان نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے قبائلی ضلع کرم میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا اس سلسلے میں ٹی جے پی کے صوبائی صدر اکرام الدین خان نے کہا کہ ضلع کرم میں اس وقت خون کی ہولی جاری ہے اور لوگوں کے گھروں اور بازاروں کو سرعام نذرآتش کیا جا رہا ہے دن دیہاڑے قافلوں پر فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو مارا جا رہا ہے اور اس وقت خطہ خطرناک صورتحال سے گزر رہا ہے جبکہ بڑے ہتھیاروں کو استعمال بھی کیا جا رہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اب تک صوبائی یا وفاقی حکومت نے اس جنگ کو ختم کرانے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے اور نہ ہی لوگوں کو مالی اور جانی تحفظ فراہم کی گئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہدا کو پیکج دیا جائے اور زخمیوں کو فوری امداد دی جائے جبکہ لوگوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے وفاقی اور صوبائی حکومت کرم میں جاری جنگ کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اس سلسلے میں جلد سے جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے اور عوام کی زندگیوں اور املاک کو مزید نقصان سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ کرم میں قیام امن کیلئے تحریک جوانان پاکستان ہر ممکن تعاون کیلئے رضاکارانہ طور پر تیار ہے
پشاور سے مزید