پشاور (خصوصی نامہ نگار) سینئر ایلومنائی ایسوسی ایشن اسلامیہ کالج پشاور کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر علی محمد خان یوسفزئی نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔ فیاض احمد خان نو منتخب جنرل سکرٹری نے پچھلے سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ نو منتخب صدر الحاج محمد زمان خان محمد زئی (بابائے اسلامینز ) نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اجتماعی طور پر کالج کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے فرائض ماضی کے طرح تندہی سے انجام دیتے رہیں گے۔