• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ڈی سی ایبٹ آباد کا27نومبرکوکھلی کچہری کے انعقادکا اعلان

پشاور(جنگ نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد (فنانس اینڈ پلاننگ)کے دفتر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صحت اور تعلیم کے مسائل کے حل کے لیے 27 نومبر 2024 کو ایک کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔ اس اہم عوامی اجتماع کا مقصد عوام کو صحت اور تعلیم سے متعلق مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانا ہے۔یہ کھلی کچہری گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 3 (بوائز)، ایبٹ آباد میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد (فنانس اینڈ پلاننگ) اس ا کی صدارت کریں گے اور عوام کے مسائل کو براہ راست سننے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کریں گے۔
پشاور سے مزید