کراچی (آئی این پی ) کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) نے کے الیکٹرک کو 9.8روپے فی یونٹ بجلی فراہمی کی پیشکش کردی، منصوبے پر کام کا آغاز نیپرا سے حتمی منظوری ملنے کے بعد کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کو شمسی توانائی کی سستی بجلی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی۔کیپکو نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کردیا، اعلامیے میں کہا گیا کہ کیپکو نے کے الیکٹرک کو 9.8 روپے فی یونٹ بجلی فراہمی کی پیشکش کی، کیپکو نے یہ پیشکش ڈالر کے288.65 روپے پر دی ہے۔