کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ‘ تیزی کا تسلسل ‘ نئی تاریخ رقم ‘نیا ریکارڈ قائم ،100انڈیکس 814پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبورکرگیااورایک لاکھ 83 پوائنٹس پر بندہوا ‘ دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل ہو گیا 64.15فیصدکمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، سرمایہ کاری مالیت 138ارب 55کروڑ 69لاکھ روپے بڑھ گئی،کاروباری حجم بھی 10.18 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق تمام اہم سیکٹرز میں خریداری سے جمعرات کو بھی مارکیٹ میں سرگرمی دیکھنے میں آئی ،ٹریڈنگ کا آغاز 85پوائنٹس کے اضافے سے ہوا جس کے بعد100انڈیکس1271پوائنٹس تک کے اضافے سے ایک لاکھ کا سنگ میل بھی عبور کر گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 813.52 پوائنٹس کے اضافے سے 99269.25پوائنٹس سے بڑھ کر ایک لاکھ کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 100082.77پوائنٹس پر آکر بند ہوا جس سے مارکیٹ میں نئی تاریخ بن گئی ،کے ایس ای30انڈیکس بھی 160.90پوائنٹس کے اضافے سے 31193.29 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 691.64 پوائنٹس کے اضافے سے 62391.49پوائنٹس سے بڑھ کر 63083.14 پوائنٹس پر آگیا۔