کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کے نادہند کرایہ داروں سے واجبات کی وصولی کے لئےآپریشن کا فیصلہ،جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کر کے دکانیں سیل کی جائیں گی سینئر ڈائریکٹراسٹیٹ سمیر احسین نے بتایا کہ جولائی تا دسمبرششماہی کے چالان کی وصولی آخری مراحل میں ہےجس کے لئے گیارہ کروڑ روپے کے چالان جاری کئے گئے تھےتاہم بہت ساری مارکیٹوں پر بقایا جات ہیں جیسے ہی ششماہی چالان کی وصولی مکمل ہو گی طویل عرصے کےنادہندگان کےخلاف کی مہم شروع کی جائے گی اور بقایا جات ادا نہ کرنے والوں کی دکانیں سیل کی جائیں گی اس سلسلے میں چالان اور تیاریاں کر لی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ محکمے کا چارج سنبھالے ہوئے مجھےدو ماہ ہو ئے ہیں ہم نے وصولی کو بہتر بنانے کے ساتھ ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنےکا کام بھی شروع کر دیا ہے کوشش ہو گی کہ کنزیومرآئندہ اپنے ششماہی بل کو آن لائن ادا کر سکےاس کے ساتھ مارکیٹوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا بھی آغاز کر رہے ہیں کیونکہ میئر صاحب کا وژن ہے کہ کے ایم سی کی تمام مارکیٹوں کی سولرائزیشن کی جائے پہلے مرحلے میں کسی ایک مارکیٹ کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا جائے گا۔