کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ٹریڈنگ پلیٹ فارم "آئی جی آئی ایل سیکیورٹیز" کو جعلی اور غیر قانونی قرار دے دیا ہے ،ایس ای سی پی کے مطابق یہ پلیٹ فارم سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے جو جھوٹا دعویٰ کرتا ہے کہ یہ ایک قانونی کمپنی ہے اور پاکستاناسٹاک ایکسچینج (PSX) اور بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں تجارت پر خاطر خواہ منافع کا وعدہ کرتا ہے۔عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ "آئی جی آئی ایل سیکیورٹیز" پاکستان اسٹاک ایکسچینج یا بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینجز پر شیئرز کی تجارت کے لیے کسی بھی پلیٹ فارم کو چلانے کے لیے ایس ای سی پی کے ذریعہ رجسٹرڈ یا لائسنس یافتہ نہیں ہے۔