• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ویزا، جنوبی افریقہ میں 16 سال سے مقیم پاکستانی دبئی سے ڈی پورٹ کئے جانے پر سیالکوٹ سے گرفتار

لاہور (نیوزرپورٹر)جنوبی افریقہ میں 16 سال سے مقیم پاکستانی کو جعلی ویزے کے باعث دبئی سے ڈی پورٹ کئے جانے کے بعد سیالکوٹ پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔امیگریشن حکام کے مطابقمسافر توصیف شہزاد 23نومبر کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے وزٹ ویزے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلئے روانہ ہوا۔ دبئی میں ٹرانزٹ قیام کے دوران مسافر نے باکو کے لیے اپنی اگلی فلائٹ جان بوجھ کر چھوڑ دی اور اپنے پاکستانی پاسپورٹ پر ٹیمپرڈ ساؤتھ افریقن وزٹ ویزا پر جنوبی افریقا کیلئے بورڈنگ لینے کی کوشش کی۔دبئی امیگریشن حکام نے مسافر کو روک کر چھان بین کے دوران اس کے جنوبی افریقا کے ویزے کو جعلی قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید