کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے میونسپل چارجز کی مد میں کے ایم سی کو 50کروڑروپے جمع کرادئےمیونسپل کمشنر ڈاکٹر افضل زیدی نے بتایا کہ ایک سال میں 3ارب روپےجمع ہونے کی توقع ہےاس رقم کو شہر کے انفرااسٹرکچر پر خرچ کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو چارجز وصول کرنے کا اختیار ملنے کے بعداگست میں تقریباًدس دن کا 8 کروڑ کا پہلا چیک وصول ہوا تھااگست میں 22کروڑ 80لاکھ اور اب اکتوبر میں تیسراچیک وصول ہو گیا ہےابتک مجموعی طور پر50کروڑ روپے کی رقم مل چکی ہےچار ماہ میں ایک ارب روپے کی رقم ملنے کی توقع ہے۔