• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی اور علی امین کا میچ فکس، دونوں پتلی گلی سے نکل گئے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال مریم وٹو کا علی امین کی ٹیم پر بہن بشریٰ بی بی کو حبس بے جا میں رکھنے کا الزام،کیا پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کی صورت میں منظم تحریک چلاسکے گی؟ کاجواب دیتے ہوئےتجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین کا میچ فکس اور دونوں پتلی گلی سے نکل گئے، تجزیہ کارمحمل سرفراز نےکہا کہ میرا نہیں خیال کوئی بھی عمران خان کی اہلیہ کو حبس بے جا میں رکھ سکتا ہے، تجزیہ کارمظہر عباس نےکہا کہ پی ٹی آئی کو اوورہالنگ کی ضرورت ہے۔عمران خان کو اپنی سیاسی حکمت عمل کو دیکھنا پڑے گا۔گورنر راج کی باتیں کررہے ہیں یہ بہت بڑا بلنڈر ہوگا، تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہوا شفاف طریقے سے عوام کے سامنے لائے۔ تجزیہ کارعمر چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے بھی ایسے چلتی رہی ان کے درمیان اضطرابی کیفیت موجود رہتی ہے۔یہی پی ٹی آئی کا خاصہ بھی ہے اور اسی سے وہ تحریک بھی پکڑتے ہیں۔بشری بی بی کے حوالے سے باتیں آرہی ہیں کہ ان سے اختیار لے لیا گیا اور مزید کام سے روک دیا گیا ہے۔ فیصلے توعمران خان کرتے ہیں کور کمیٹی نہیں کرتی۔پی ٹی آئی عہدیداروں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔کے پی کے لوگ بڑے خفا ہیں آپ کے مینڈیٹ کے لئے ہم نکلے اور آپ باہر نہیں نکلے۔ بنیادی طور پر یہ عمران خان کا فیصلہ تھا اگر تحریک کامیاب ہوجاتی تو کسی اور اس کا سہرا نہیں جانا تھا۔ سب لوگ اس کی مخالفت کررہے تھے عمران خان ڈٹے رہے کہ24کو لازمی نکلنا ہے۔ یہ صورتحال متوقع تھی پی ٹی آئی مکمل ختم نہیں ہوگی ۔ بشریٰ بی بی کا مستقبل کا فیصلہ ہوگیاان کے چانسز ابھی نظر نہیں آرہے۔تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو جو تحفے دیئے ہیں وہ کمال کے ہیں۔حامد رضا، سلمان اکرم راجہ استعفیٰ دے دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید