• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بزوالٹ‘‘ سے بھیجی گئی رقوم پر بہترین ریٹ ملیں گے، سجاد شال

لندن (سعید نیازی) پاکستان سمیت دنیا کے 65 ملکوں میں رقم بھجوانے کیلئے بزوالٹ (Buzz Wallet) ایپ کے لانچ کے موقع پر منعقد بریفنگ میں کمرشل ڈائریکٹر سجاد شال کا کہنا تھا کہ اب صارفین ایک سادہ سی ایپ کے ذریعے کوئی دستاویز فراہم کئے بغیر باآسانی رقوم اپنے آبائی ممالک بھیج سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایپ پر صرف پاسپورٹ یا لائسنس کا نمبر ڈالنا ہی کافی ہوگا۔ صارفین کو والٹ ایپ سے رقم بھیجنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ انہیں مارکیٹ کے سب سے بہترین ریٹ ملیں گے اور کوئی فیس چارج نہیں کی جاتی خواہ کوئی ایک پاؤنڈ بھیجیں یا پانچ ہزار پاؤنڈ بھیجیں ۔ انہوں نے کہا کہ بزوالٹ پاکستانی کمپنی ہے جس کا کال سینٹر پاکستان میں ہے، ہمارے سافٹ ویئر انجینئرز بھی پاکستان میں ہیں۔ ہماری ایپ کے قیام سے جہاں پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں وہیں اس کا تمام منافع بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی صورت میں لگے گا۔ مارکیٹ میں رقم بھجوانے والی جتنی بھی کمپنیاں کام کر رہی ہیں ان کے کال سینٹرز دیگر ممالک میں ہیں ان کا کوئی اسٹیک پاکستان میں نہیں ہے جب کہ ہمارے تمام مفادات پاکستان میں ہیں اور ہم اس کو پاکستان کی سب سے بری فن ٹیک کمپنی بنائیں گے۔ سجاد شال نے کہا کہ یونیورسل سیکورٹیز اینڈ انوسٹمنٹ لمٹیڈ گزشتہ 20 سال سے کام کر رہی ہے اور یہ بہت مضبوط کمپنی ہے جو کہ بزوالٹ کی تمام ٹیکنالوجی اور سسٹم کی بھی ذمہ دار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سجاد شال نے بتایا کہ توقع ہے کہ رواں برس پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے 36 بلین ڈالر کی رقوم بھیجیں جائیں گی جو کہ 2022-23 کی نسبت 8 بلین ڈالر زائد ہوں گی جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے اور میرا یقین ہے کہ اگر ہم اس سلسلے میں مزید محنت کریں تو آئندہ ایک ڈیڑھ برس میں اس رقم کو 50 بلین ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تمام دنیا میں چھٹےممالک ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ زرمبادلہ بھیجا جاتا ہے۔ ساؤتھ ایشیا میں بھارت کے بعد اس کا دوسرا نمبر ہے اور پاکستان میں جو زرمبادلہ بھیجا جاتا ہے تو اس میں گلف کارپوریشن کونسل کے ممالک جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے کے بعد برطانیہ کا نمبر آتا ہے جس کا حصہ 14 فیصد ہے۔ یو سی آئی کے ڈائریکٹر عبداللہ قریشی نے کہا کہ ان کی کمپنی دو دھائیوں سے بزنس کر رہی ہے اور وہ بزوالٹ کے ساتھ پارٹنرشپ کیلئے انتہائی پرجوش ہیں۔ اس موقع پر سجاد شال اور عبداللہ قریشی نے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے۔

یورپ سے سے مزید