• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی و کشمیری کمیونٹی برطانوی سیاست میں شامل ہوں، ملک نواز

لوٹن ( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنما ملک محمد نواز برطانیہ کے دورہ پر ہیں۔کنزرویٹو پارٹی لوٹن کونسل کے اپوزیشن لیڈر کونسلر راجہ محمد اسلم خان اور نمائندہ جنگ کی ان کے ساتھ ایک نشست ملک نواز کے بھائی ملک نثار کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق قوم پرست رہنما امجد ملک اور مسلم کانفرنس کے رہنما افتخار ملک بھی موجود تھے۔ کونسلر راجہ محمد اسلم خان اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد نواز نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی سیاسی کامیابیاں قابل تعریف ہیں۔ ملک نواز نے زور دیا کہ مزید فعال سیاسی شمولیت مقامی، قومی اور بین الاقوامی مفادات کے لیے بہتر وکالت میں سہولت فراہم کر سکتی ہے انہوں نے روزنامہ جنگ کے توسط سے برطانوی پاکستانی کشمیری کمیونٹی کو پیغام دیا کہ برطانیہ کے اندر پاکستانیوں اورکشمیریوں کی مزید سیاسی شمولیت ضروری ہے۔ انہوں نے پالیسی ساز اداروں پر اثر انداز ہونے اور اپنے ورثے باالخصوص پاکستان ،آزاد کشمیر کے مفادات کی وکالت کرنے کے لیے زیادہ مضبوط نمائندگی کی ضرورت پر زو دیا۔ ملک نواز نے ایک وژن کا اظہار کیا کہ جہاں برٹش پاکستانی کشمیری کمیونٹی کی نوجوان نسل سیاست، تعلیم اور کاروبار میں زیادہ نمایاں قائدانہ کردار ادا کر سکے فیصلہ سازی کے ہر سطح پر اپنے نقطہ نظر کی وکالت کرنے کے قابل ہو، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی کامیابیوں کا ادراک اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہمارے نوجوانوں کو قیادت کیلئے مناسب سیاسی مواقع میسر آئیں۔ ہم مل کر ایک ایسا مستقبل بنا سکتے ہیں جہاں برٹش پاکستانی اور کشمیری اپنے ورثے سے مضبوط وابستگی کو برقرار رکھتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔کونسلر راجہ محمد اسلم خان نے ملک نواز کے وژن اور کشمیر کاز کیلئے ثابت قدمی کو سراہا اور برطانیہ آمد کا خیرمقدم کیا۔
یورپ سے سے مزید