لندن( نیوز ڈیسک)برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے مبینہ تعلق کے الزام میں 6افراد کو گرفتار کر لیا۔اس دوران پولیس نے لندن میں ایک کرد کمیونٹی سینٹر کی تلاشی لی ہے، انسداد دہشت گردی کمانڈر ہیلن فلاناگن نے کہا کہ یہ کارروائی ایک اہم تحقیقات اور آپریشن کے نتیجے میں کی گئی ہے۔ہیلن فلاناگن کا مزید کہنا تھا جو ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گرد گروپ پی کے کے سے منسلک سرگرمیوں سے متعلق ہے۔