• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں بھی جنگ بندی کیلئے تیار ہیں: حماس

غزہ( نیوز ڈیسک)حماس کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس کے سینئر عہدے دار نے لبنان میں ہونے والی جنگ بندی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حماس بھی غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اس حوالے سے مصر، قطر اور ترکیہ میں ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ حماس جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک سنجیدہ معاہدے کے لیے تیار ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس کے سینیئر عہدیدار نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید