لیسٹر ( پ ر)فن لینڈ کے معروف سماجی کارکن صبیح المسیح انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ فن لینڈ میں 50 سال سے زائد عرصہ گزارنے کے باوجود وہ ہمیشہ پاکستان کی مسیحی کمیونٹی کیلئے مضبوط ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کا مختصر دورہ کیا ۔ برطانیہ آمد پر جاوید عنایت نے ائر پورٹ پر صبیح المسیح کا خیر مقدم کیا۔ اس دورہ میں انہوں نے معروف شاعر سرفراز تبسم اور جاوید عنایت سے ملاقاتیں کیں ، صبیح المسیح نے سرفراز تبسم کے ساتھ ایک شام کے موقع پر انہیں اپنی شعری کتاب ’’ہاتھوں میں آسمان ‘‘پیش کی۔ کینیڈا سےکمیونٹی فار آل کینیڈا پاکستان کے روح رواں ریورنڈ یوئیل بھٹی ، جرمنی سے چوہدری یوسف، بلجیم سے چوہدری خالد صادق، پیرس سے عنصر فاروق، تسنیم جان، برطانیہ سے سلمان اختر بھٹی ، استاد ہریش میسی، ناروے سے ظفر اقبال اور امریکہ سے میوزک کے استاد و پاسٹر شہزاد انجم نے صبیح المسیح کی مسیحی قوم کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔