لندن( نمائندہ جنگ) اردو تحریک عالمی کا لندن میں اجلاس ہوا جس کی صدارت تنظیم کی صدر و منتظم اعلیٰ قمر مرتضٰی قریشی نے کی۔نظامت کے فرائض کشمیری رہنما پروفیسر شاہد اقبال نے ادا کئے۔مہمان خصوصی پروفیسر عقیل دانش خرابی صحت کے باعث ادبی پروگرام میں شامل نہ ہو سکے ۔ ان کی جلد صحت یابی کیلئے اجلاس میں دعا کی گئی۔ اجلاس کا آغاز ڈاکٹر کامران رعد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا،شاعر محمود علی نے حمد باری تعالٰی اورنعت رسول مقبولﷺپیش کی، کشمیری رہنما محمد اسلم چغتائی، کمیونٹی رہنما محمد شبیر خان ،قیصر محمود،ڈاکٹر کامران رعد ، فرحانہ غزالی ،منزہ شاہ،قیصر محمود، پروفیسر شریف بقا ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مشاعرے کا آغاز پروفیسر شاہد اقبال نے اپنے کلام سے کیا اور اپنے خطاب میں خواتین پر مظالم کے عالمی دن کے حوالے سے کشمیری خواتین کی مظلومیت کا زکر کیا۔محمد جہانگیر ، محمود علی، آفتاب احمد، محمد اسلم چغتائی ، بیرسٹر قربان حسین ، اسلم رشید اسلم ، پروفیسر ارشاد احمد خان ،محمد شبیر خان، سمینہ رحمت ، کامران زبیر کامی ، منزہ شاہ ، فرحانہ غزالی، ڈاکٹر کامران رعد اور تنظیم کی صدر و منتظم اعلی قمر مرتضٰی قریشی نے کلام پیش کئے۔ مہمان اعزازی محمد اشرف چغتائی نے شعرا کی پیش کردہ شاعری پر اپناتجزیہ پیش کیا اور خواتین پر مظالم کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ صدر محفل قمر مرتضٰی قریشی نے اپنے صدارتی خطاب میں اردو ادب کی اہمیت اور فروغ کیلئے اپنی اور دوسرے ساتھیوں کی کاوشوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ بھائی چارے اور امن کی خاطر ہمیں کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے ناچاقی اور نفرت پیدا ہو۔ مشہور شاعر، تجزیہ کار اور عالم دین مرحوم عادل فاروقی کی کتاب، سوز گل کا تحفہ بیرسٹر قربان حسین نے پروفیسر شاہد اقبال کو پیش کیا ۔ مہمانوں میں دلشاد بخش بھی شامل تھے جنہوں نے کہا کہ وہ اس محفل میں پہلے کی طرح باقاعدگی سے شرکت کرتے رہیں گے۔ پروگرام کی ریکارڈنگ کے فرائض کامران زبیر کامی نے انجام دیئے۔