• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل سے جنگ بندی، لبنانیوں کی گھروں کو واپسی

لبنان( نیوز ڈیسک)اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے بعد لبنانی فتح کا نشان بنا کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیل حزب اللّٰہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ہزاروں لبنانیوں نے جنوب میں اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد بیروت کے جنوبی مضافات میں فائرنگ کر کے جشن منایا گیا، جس کی آوازیں دور دراز میں سنی گئیں، لیکن فوری طور پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔سرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ گزشتہ 14 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جبکہ بیشتر افراد امید کر رہے ہیں کہ اس معاہدے کے بعد اسرائیلی حملے مستقل طور پر ختم ہو جائیں گے۔
یورپ سے سے مزید