• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باہمی ہم آہنگی کیلئے بین المذاہب کمیونٹیز کا اہم کردار ہے، اسلاموفوبیا کو نہیں پھیلنے دیں گے، لارڈ واجد، عمران حسین

اولڈہم(نمائندہ جنگ)گریٹر مانچسٹر کے شہر اولڈہم کے مقامی ہال میں ساتویں ’’بیکن ماسک ایوارڈ‘‘ کا انعقاد کیاگیا جس میں برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے رکن لارڈ واجد خان، برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران حسین، فیتھ ایسوسی ایشن اینڈ بیکن ماسک کے چیف ایگزیکٹو شوکت وڑائچ ، ڈائریکٹر آف اسلامک ریلیف یوکے طفیل حسین، سینئر لیکچرار ڈاکٹر محمود چانڈیو، شیخ نوشین گل، کنورٹ مسلم فاؤنڈیشن کے سیکرٹری مالیات کونر مرفی، ہیلتھ لیکچرار مفتی محمد زبیر بٹ، ڈاکٹر امجد سلیم، کونسلر شاہین اشرف کے علاوہ دیگر کمیونٹیز کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے فیتھ اینڈہاؤسنگ لارڈ واجد خان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب کمیونٹی باہمی اتحاد و اتفاق و ہم آہنگی میں اہم کردار اد اکر رہی ہیں ۔برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کابڑا اہم کردار ہے۔ ممبر پارلیمنٹ عمران حسین کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھر میں مساجد اوراسلامو فوبیا کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کا اثر زائل کرنے کیلئے صحافیوں ، کمیونٹی رہنماؤں، سیاست دانوں کی ذمہ داری کہ وہ کسی بھی صورت اسلامو فوبیا اورنسلی مساوات کے منفی تاثر کو پھیلنے نہیں دیں گے ۔ فیتھ ایسوسی ایشن اینڈ بیکن ماسک کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں 80فیصد مساجد پاکستان نژاد برطانوی شہریوں نے بنائیں، مساجد کا ہماری کمیونٹی میں بڑا کلیدی کردار ہے لیکن آج تک مساجد کو نہیں سراہا گیا حالانکہ مقامی کونسلز کئی خدمات کیلئے مساجد سے مدد لیتی ہیں، مساجد اس وقت کمیونٹی کی حفاظت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف کانسٹیبل مرسی سائیڈروان مور کا کہنا تھا کہ ساؤتھ پورٹ واقعہ سے کمیونٹیز کے مابین جو نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی وہ ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اس مشکل حالات میں جس جذبے اورمحبت سے مساجد اورمسلم کمیونٹی نے اسلام مخالف مظاہرین کو برداشت کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ساتویں سالانہ برٹش بیکن مساجد ایوارڈ کی تقریب میں برطانیہ بھر سے تین سو سے زائد مساجد کے نمائندگان نے شرکت کی۔ 30مساجد کو مختلف کیٹگریز میں منتخب کرتے ہوئے ایبر ڈین کی مساجد، نیلسن کمیونٹی سنٹر، سلام سنٹر، کنورٹ ون فاؤنڈیشن ، سنٹرل جامع مسجد ہیلی فیکس ، جامع مسجد بلال راچڈیل جب کہ بہترین عالم و امام کا ایوارڈ شیخ آدم کیوک ، بہترین سکالر کا ایوارڈ شیخ سلیحہ بخاری کو دیا گیا۔تقریب میں اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل چتائربل ڈائن ، سپرنٹنڈنٹ گریتھ راگلی نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر امت مسلمہ کیلئے دعا کی گئی ۔

یورپ سے سے مزید