کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ناکامی اس کی قیادت میں انتشار کا نتیجہ ہے، جس جماعت کے بانی اور قیادت اداروں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہی تھی آج خود وہ تقسیم ہوچکی ہے، معصوم اور بے گناہ، بے روزگار لوگوں کو رقم دےکر احتجاج اور دھرنے میں لایا گیا، مگر بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور کار کنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے،اس وقت پی ٹی آئی تقسیم ہوگئی ہے، اس کے محب وطن لیڈر اب پی ٹی آئی کو چھوڑ کر آگے آئیں اور ملکی سیاست میں اپنا مثبت کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی اداروں نے جس تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا وہ پوری دنیا کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کے مسلح کار کنوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رینجرز اور پولیس کے اہلکار شہید ہوئے اور اب وہ اپنے کار کنوں کی شہادت کا شور مچا رہے ہیں مگر کوئی لاش اور شہید ہونے والوں کے نام نہیں بتارہے ہیں۔