• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے انفرااسٹرکچر، اسٹریٹ لائٹس، پلوں اور فلائی اوورز کو بہتر کررہے ہیں، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس ملک کو نوجوان اور پر عزم لیڈر شپ کی ضرورت ہے، بروقت اور جرأت مندانہ اقدامات سے ہی بہتر فیصلے کیے جا سکتے ہیں،نوجوان اور پُرعزم آفیسرز ملک کی قسمت بدلسکتے ہیں، کراچی کے انفراسٹرکچر، اسٹریٹ لائٹس، پلوں اور فلائی اوورز کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں،کے ایم سی کے ٹیکس کلیکشن میں اضافے سے صورتحال میں بہتری آئی ہے،کے ای کے ذریعے ٹیکس کلیکشن سے تین ارب روپے سے زائد سالانہ کی آمدنی متوقع ہے، کراچی کے لیے اوّلین ترجیح صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کو بہتر کرنا بھی ہے جس کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، یہ بات انہوں نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پولیس سروس کے 51ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 27ویں کمانڈر کورس کے شرکاء پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملک بھر سے سے مزید